Friday, June 12, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزتوشہ خانہ کیس:عمران خان نے 5 سال کی نااہلی کو عدالت میں چیلنج کردیا

توشہ خانہ کیس:عمران خان نے 5 سال کی نااہلی کو عدالت میں چیلنج کردیا


لاہور (نیوزڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس 5 سال کی نااہلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، جس میں استدعا کی ہے کہ نااہلی کے نوٹیفکیشن کو غیر آئینی قرار دے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں 5 سال نااہلی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست بیرسٹرعلی ظفر، بیرسٹرگوہر کےتوسط سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزارسابق وزیراعظم اور بڑی سیاسی جماعت کا بانی ہے، توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نےدرخواست گزارکونااہل قراردیا، الیکشن کمیشن نے اختیار نہ ہونے کےباوجودغیر آئینی،غیر قانونی طور پر نااہل کیا۔
درخواست میں کہنا ہے کہ درخواست گزار اورجماعت کو الیکشن سےباہر رکھنےکی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہےجس کا کام صاف شفاف الیکشن کرانا ہے، الیکشن کمیشن نے 8اگست کونااہلی کا نوٹیفکیشن خلاف آئین وقانون جاری کیا۔
بانی پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے جاری نااہلی کے نوٹیفکیشن کو غیر آئینی قرار دے اور کیس کے فیصلے تک نوٹیفکیشن معطل کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔