Sunday, June 21, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپاکستان اسٹاک ایکسچینج 64 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح بھی عبور کرگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 64 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح بھی عبور کرگئی


اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج 64 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح بھی عبور کرگئی۔
کاروباری دن کے آغاز پر کے ایس 100 انڈیکس 350 پوائنٹس بڑھکر 64259 پر جا پہنچا۔ ،گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 63 ہزار 917 پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل آج بھی برقرار ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہوکر 284 روپے پرآگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 23 پیسے سستا ہونے کے بعد 284.14 روپے پر بند ہو گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔