ہومپاکستانوفاقی بیورکریسی میں اعلیٰ پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ،کیپٹن (ر) منیر احمد چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ تعینات

وفاقی بیورکریسی میں اعلیٰ پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ،کیپٹن (ر) منیر احمد چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ تعینات

اسلام آباد،وفاقی بیورکریسی میں اعلیٰ پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ،کیپٹن (ر) منیر احمد چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ ،عشرت علی سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز ،شکیل قادر خان کو چیف سیکرٹری اے جے ،شہزاد خان بنگش سیکرٹری آبی وسائل تعینات کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے بیورکریسی میں اعلیٰ پیمانے پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ 22کے سیکرٹری کیپٹن (ر) منیر احمد کو چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ تعینات کر دیا گیا ہے، انکی تقرری کی وفاقی کابینہ کی طرف سے منظوری دی گئی تھی۔علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ 22کے ہی سیکرٹری عشرت علی کو سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز لگا دیا گیا ہے، ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ 21کے افسر شکیل قادر خان کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مقرر کردیا گیا ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ 22 کے افسر شہزاد خان بنگش کو چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کے عہدے سے ہٹا کروفاقی سیکرٹری برائے آبی وسائل مقرر کردیا گیا ہے۔

1 1 1
2 1 2
3 1 3
4 1 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔