Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانمجھے تو پتہ ہی نہیں لیول پلیئنگ فیلڈ کیا ہوتی ہے: پرویزخٹک

مجھے تو پتہ ہی نہیں لیول پلیئنگ فیلڈ کیا ہوتی ہے: پرویزخٹک

اسلام آباد:پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مجھے تو پتہ ہی نہیں لیول پلیئنگ فیلڈ کیا ہوتی ہے۔انہوں نے دیر بالا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی سے اتحاد کریں گے جو اپنی بہتر پالیسی بتائے گی۔پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اگر کسی پارٹی کے پاس ترقی کا جواب نہ ملا تو اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے ایم این اے اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں لیکن مجرموں کے ساتھ نہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جتنی پارٹیاں ہیں انہیں ایک دوسرے پر تنقید کی ضرورت نہیں، الیکشن میں پتہ چل جائے گا کہ کون بڑا بہادر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔