Thursday, May 21, 2026
ہومتازہ ترینآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا کیس شامل نہیں

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا کیس شامل نہیں

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے 14 دسمبرتک کا شیڈول جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے شیڈول میں پاکستان کا کیس شامل نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کے حکام نے 70 کروڑ ڈالرکی اگلی قسط کیلئے اجلاس 7 دسمبر کوبلانیکا امکان ظاہرکیا تھا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس معاہدیکے 6 سے 8 ہفتے بعد بلانے کا امکان ہے جب کہ دسمبر کے آخری عشریمیں کرسمس تعطیلات شروع ہو جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔