ہومپاکستانملکی برآمدات میں 13.5 فیصد اضافہ ہوا،مجموعی ذخائر 23 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ، فرخ حبیب

ملکی برآمدات میں 13.5 فیصد اضافہ ہوا،مجموعی ذخائر 23 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ، فرخ حبیب

اسلام آباد،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں 13.5 فیصد اضافہ ہوا، مجموعی ذخائر 23 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں 13.5 فیصد اضافہ ہوا، بڑے پیمانے کی صنعتیں 9 فیصد کی شرح سے ترقی کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 23 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں، چاول کی پیداوار میں 13، مکئی کی 7، اور گندم کی پیداوار میں 8.1 فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اسحاق ڈار معیشت میں بارودی سرنگیں بچھا کر گئے، اسحاق ڈار15 دنوں کے فارن ریزرو چھوڑ کر گئے تھے۔فرخ حبیب نے مزید نے کہا کہ اسحاق ڈار کے جانے کے وقت ایکسپورٹس کم ہورہی تھیں، تجارتی خسارہ 40 ارب تھا اور ترسیلات زر رک گئی تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔