ہوماسلام آبادراولپنڈی : تھانہ چونترہ کی حدود میں بلیو ورلڈ سٹی کے مالکان کی اوورسیز پاکستانی کی زمین پر قبضے کی کوشش

راولپنڈی : تھانہ چونترہ کی حدود میں بلیو ورلڈ سٹی کے مالکان کی اوورسیز پاکستانی کی زمین پر قبضے کی کوشش

گوجر خان(آئی پی ایس)راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کی حدود میں اوورسیز پاکستانی کی زمین پر قبضے کی کوشش، بلیو ورلڈ سٹی کے مالکان وسیم اعجاز، نعیم اعجاز سمیت 35سے زائد افراد نے اچانک اسلحہ کے زور پرگوجر خان کے رہائشی نثار احمد افضل کی زرعی زمین پر مسلح غنڈوں کے ہمراہ دھاوا بولا ،قبضہ کی کوشش کی اورجان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔نثاراحمد افضل نے قابضین کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کرادی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اوورپاکستانی نثار احمد افضل کی موضع راجڑ میں زرعی زمین پربلیو ورلڈ سٹی کے مالکان وسیم اعجاز، نعیم اعجاز سمیت 35سے زائد افراد نے اچانک اسلحہ کے زور پر دھاوا بول دیا اورقبضہ کی کوشش کی۔نثار احمد نے قابضین کے خلاف تھانہ چونترہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرادی ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ہماری جان ومال کا تحفظ کیا جائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔