اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت کے سیکرٹری تبدیل ،گریڈ 22کے افسر شکیل ملک سیکرٹری صدر تعینات کر دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 22کے افسر محمد شکیل ملک کو سیکرٹری صدر پاکستان تعینات کردیا گیا ہے ۔ محمد شکیل ملک اس وقت سیکرٹری پارلیمانی افئیرز خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

