اسلام آباد (سب نیوز)نگران حکومت نے قومی سطح پر انسداد ذیابطیس اور ہیپاٹائیٹس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر صحت کی زیرصدارت بین الصوبائی وزارائے صحت کا اجلاس ہوا، جس میں تمام صوبوں کے وزرا صحت اور نمائندگان نے شرکت کی اور صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے مختلف موضوعات پر گفتگوکی گئی۔
نگران وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ قومی سطح پر انسداد ذیابیطیس پروگرام فیصلہ کیا گیا، اس پروگرام کیلئے6 اعشاریہ8بلین کا پی سی ون منظور ہوچکا،پروگرام کے تحت ذیابیطیس کے مریضوں کی اسکریننگ، تشخیص اورعلاج سرکاری سطح پرمفت کیا جائیگا،اوراس مرض کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم بھی چلائی جائیگی۔
ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ نیشنل لیول پر ہیپاٹائیٹس پروگرام کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے،قومی سطح پر ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی اوروزیر اعظم پاکستان ٹاسک فورس کے چیئرمین ہیں۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا اجرا کیا جارہا ہے،جس کے تحت پرائمری ہیلتھ کئیر سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا۔
نگران حکومت کا قومی سطح پرانسداد ذیابیطیس اور ہیپاٹائیٹس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
