ہومدنیانیوجرسی :امریکی ریاست میں تین فلسطینی نوجوا ن نسلی تعصب کا شکار،فائرنگ سے موت واقع

نیوجرسی :امریکی ریاست میں تین فلسطینی نوجوا ن نسلی تعصب کا شکار،فائرنگ سے موت واقع

نیوجرسی :امریکی ریاست نیوجرسی کے علاقے برلنگٹن میں جہاں عرب نژاد امریکیوں کی بڑی تعداد آباد ہے گزشتہ رات تین نوجوان فلسطینی امریکی کو اس وقت گولی مار دی گئی جب ان کی ایک سفید فام شخص سے جو ہینڈ گن سے مسلح تھا تلخ کلامی ہوئی ۔ برلنگٹن پولیس نے کہا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا فائرنگ نفرت انگیز جرم کے زمرے میں آتی ہے یا نہیں کیونکہ نفرت کی بنیاد پر جرم کی سزا دوہری ہے
شام 6:30 بجے نارتھ پراسپیکٹ اسٹریٹ پربغیر کچھ کہے شوٹر نے پستول سے کم از کم چار رانڈ فائر کیے، دو لڑکوں کے جسم میں اور ایک کے نچلے حصے میں گولیاں لگیں۔ پولیس نے اتوار کو ایک پریس ریلیز جاری کیا ہے جس کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تومستحکم ہے لیکن ایک شدید زخمی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص پیدل فرار ہو گیا اور اسے فوری طور پر گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ تمام زخمیوں کی عمریں 20 سال کی قریب ہیں اور وہ تھینکس گیونگ کی چھٹیاں منارہے تھے تینوں فلسطینی نژاد ہیں اور ان میں سے دو امریکی شہری ہیں اور ایک قانونی رہائشی ہے۔
زخمیوں کے اہل خانہ نے ایک بیان میں ان کی شناخت ہشام اوارتانی، کنان عبدلحمید اور تحسین علی احمد کے طور پر کی ہے۔
قومی ایڈوکیسی گروپ اور ایک فلسطینی سفارت کار کے مطابق، یہ تینوں امریکی یونیورسٹیوں کے طالب علم ہیں: عورتانی بران یونیورسٹی میں، عبدلحمید نے ہیورفورڈ کالج میں اور احمد ٹرنیٹی کالج میں پڑھتا ہے۔
پولیس فوری طور پر فائرنگ کے محرکات کا تعین نہیں کرسکی ہے لیکن بتایا ہے کہ فائرنگ کے وقت دو زخمیوں نے روایتی اسکارف پہنا ہوا تھا جو فلسطینیوں کی شناخت ہے۔ تحریری بیانات میں، برلنگٹن پولیس چیف جون مراد اور میئر میرو وینبرگر نے اس امکان کی طرف اشارہ کیا کہ یہ افراد نفرت پر مبنی جرم کا شکار ہوئے تھے لیکن کہا کہ حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
مراد نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جاری جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکام ہر ممکنہ زاویے سے تحقیقات کر رہے ہیں لیکن ابھی بہت کچھ نامعلوم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔