اسلام آباد(آئی پی ایس )ایف آئی اے سی ڈی اے ملازمین کے خلاف تاخیر کا شکار انکوائریوں کو نمٹانے کے لیے متحرک، شفا ہسپتال کی جانب سے سرکاری زمین پر قبضے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد ایف آئی اے میں انکوائری دبا دی گئی تھی، تاہم اب ایف آئی اے کی جانب سے الشفا ہسپتال قبضہ کیس میں سی ڈی اے کے 28 ملازمین کو 27 مئی کو طلب کرلیا گیا۔ ان ملازمین میں ڈی دی وحید عباس بھٹی ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ میاں دبیر علی شبیر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ بدر مقصود ،ڈپٹی ڈائریکٹر یاسر لطیف گل ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد اقبال مغل ،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ریاض خان ،انسپکٹر انفورسمنٹ عمران اللہ ،انسپکٹر انفورسمنٹ بابرسہیل ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریونیو شاہد حسین ،انسپکٹرانفورسمنٹ ظفر شاہ ، انسپکٹرانفورسمنٹ ،محمد عثمان لشاری ،انسپکٹرانفورسمنٹ ارشد محمود ،سب انسپکٹرانفورسمنٹ شاہد خان ،سب انسپکٹرانفورسمنٹ راجہ ضیا محمود ،سپروائز رانفورسمنٹ امیر جان ،سپروائز رانفورسمنٹ فخر شاہ ،انسپکٹرانفورسمنٹ بلال ظفر ملک ،سب انسپکٹرانفورسمنٹ محمد جہانزیب ،سب انسپکٹرانفورسمنٹ آفتاب نذر،سپروائز رانفورسمنٹ مختیار حسین ،سپروائز رانفورسمنٹ ندیم شہزاد ،سب انسپکٹرانفورسمنٹ شاہد اقبال ،سپروائز رانفورسمنٹ مظہر حسین ،سب انسپکٹرانفورسمنٹ عبد الحمید ،قائم مقام سپروائز رانفورسمنٹ محمد اقبال اورسپروائز رانفورسمنٹ سید شاہد کاظمی شامل ہیں ۔
ایف آئی اے سی ڈی اے ملازمین کے خلاف تاخیر کا شکار انکوائریوں کو نمٹانے کیلئے متحرک ، شفا ء ہسپتال قبضہ کیس میں 28 ملازمین کو 27 مئی کو طلب کرلیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔


