Saturday, March 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزبشریٰ بی بی کو بچپن سے جانتا ہوں،دم درود والا روپ دیکھ کر حیران رہ گیا: عطا مانیکا کے انکشافات

بشریٰ بی بی کو بچپن سے جانتا ہوں،دم درود والا روپ دیکھ کر حیران رہ گیا: عطا مانیکا کے انکشافات


لاہور (نیوزڈیسک)عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے سمدھی میاں عطا مانیکا نے کہا ہے کہ بشریٰ خاتون اول بنی تو مانیکا فیملی میں پیسے کی ریل پیل ہوگئی۔ بشری بی بی کو بچپن سے جانتا ہوں، دم درود والا روپ دیکھ کر خود حیران ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عطا مانیکا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے بشری بی بی کو عون چودھری نے ملوایا۔ عون چودھری وغیرہ نے خان صاحب کے ذہن میں ڈالا کہ بشری بی بی بہت پہنچی ہوئی ہستی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس جا کربشریٰ نے حلیہ ہی بدل لیا۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی کے تعلقات خراب کرنے میں بشری بی بی اور انکی سہیلی کی لوٹ مار کا بھی ہاتھ ہے۔ پروجیکٹ عمران خان بری طرح ناکام ہوا۔ فرح گوگی کا پٹاخہ چل گیا تو ہم کو پھر پتہ چلا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ہوسکتا ہے 1970والا ٹریلر چل جائے۔ ہمارا سیاستدان تو ابھی تھانیدار کے جبر سے آزاد نہیں ہو پایا۔ سیاسی تجربہ یہی بتا تا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے نتیجے میں لوگ ووٹ نہیں ڈالتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔