Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستاننواز شریف اور شہباز شریف دوبارہ وزیراعظم نہیں بنیں گے، سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی

نواز شریف اور شہباز شریف دوبارہ وزیراعظم نہیں بنیں گے، سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی

ملتان (سب نیوز)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف دوبارہ وزیراعظم نہیں بنیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو وزیراعظم بنتے نہیں دیکھ رہا۔ مسلم لیگ ن کالاہور جلسہ گیم چینجرثابت نہیں ہوا۔ لاہور جلسے کا سیاست پر اثر نہیں پڑا۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ الیکشن لڑوں گا کسی پارٹی کوساری زندگی درخواست نہیں دی، ضروری نہیں مسلم لیگ ن کیٹکٹ پرالیکشن لڑوں۔ جاوید ہاشمی نے مینار پاکستان جلسے میں مدعو نہ کرنے پر بھی شکوہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔