Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینسندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،پی پی کے امیدوار مرتضی وہاب کامیاب

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،پی پی کے امیدوار مرتضی وہاب کامیاب

کراچی(سب نیوز)سندھ کے 16 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ ہوئی، پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔26 یونین کونسلز کی نشستوں پر 116 امیدوار آمنے سامنے تھے، صوبے بھر میں 182 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے تھے، شہر قائد میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل ممبر کی 9 نشستوں پر پولنگ ہوئی، 9 نشستوں پر پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی سمیت 54 امیدوار میدان میں اترے۔

ضلع ملیر، ضلع کیماڑی، ضلع جنوبی میں چیئرمین کی نشستوں پر انتخابات ہوئے جبکہ ضلع ملیر اور ضلع جنوبی میں وائس چیئرمین کی نشستوں پر بھی پولنگ ہوئی، ضمنی انتخاب والے حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 686 ہے، شہر قائد میں 121 پولنگ میں سے تمام کو حساس اور انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔ضلع جنوبی یو سی 13 صدر ٹان کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضی وہاب 3967 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جماعت اسلامی کے نورالسلام ایک ہزار 566 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ضلع ملیر گڈاپ ٹان یو سی 7 میں 27 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سلمان عبداللہ مراد 10 ہزار ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جماعت اسلامی کے امیدوار 1300 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔