اسلام آباد (سب نیوز)سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے 3 ارب ڈالر کے منصوبے منظور کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے 3 ارب ڈالر کے منصوبے منظور کرلیے ہیں، سی ڈی ڈبلیو پی کی مجموعی طور پر فور آر ایف کے تحت 21 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
منصوبے کامیابی سے پاکستان کے مختلف صوبوں بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں جاری ہیں۔وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد شہری متاثر ہوئے، پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا معاشی نقصان بھی ہوا، جینیوا کنونشن میں پاکستان کو 10 ارب ڈالرز امداد کے وعدے ہوئے، منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کام کر رہی ہے۔

