Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزاسرائیلی وزیر کی غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی

اسرائیلی وزیر کی غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)انتہا پسند اسرائیلی وزیر امیچائی ایلی یاہو نے کہا ہے کہ غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج از امکان نہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ایک انٹرویو کے دوران جواب میں فلسطینیوں کو آئرلینڈ یا کسی صحرا چلے جانے کا مشورہ بھی دیا۔

انتہا پسند اسرائیلی وزیر کے اس بیان سے اسرائیلی حکومت اور اپوزیشن بھی پریشان ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے وزیر کو کابینہ اجلاسوں میں شرکت سے روک دیا اور ایٹم بم کے استعمال کے بیان کو حقیقت کے منافی قرار دیا ہے۔

تنقید کے بعد جنونی وزیر بھی بیان سے پھر گیا اور کہا کہ اس نے بطور استعارہ یہ بات کہی تھی۔

اسرائیلی وزیر نے حماس کے خلاف ہر ممکن طاقت کے استعمال پر زور دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔