Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزمسلسل غیر حاضری پر سی ڈی اے کے اعلیٰ افسر ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے

مسلسل غیر حاضری پر سی ڈی اے کے اعلیٰ افسر ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے

اسلام آباد(سب نیوز)طویل غیر حاضری پر سی ڈی اے کے اعلیٰ افسر ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سی ڈی اے انتظامیہ نے انجینئرنگ ونگ سے تعلق رکھنے والے گر یڈ 18کے ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد سلطان کو ملاز مت سے بر طرف کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زاہد سلطان نے یکم اپریل 2016 کو چار سال کی ایکس پاکستان رخصت لی جو 31 مارچ 2020 کو ختم ہو گئی۔

بیرون ملک جانے کیلئے لی گئی رخصت کے خاتمے پر انہیں چاہیئے تھا کہ وہ یکم اپریل 2020 کو دوبارہ ڈیوٹی جوائن کرتے لیکن وہ اس وقت سے اب تک مسلسل ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں۔

چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے ایمپلائز ( سروس) ریگولیشنز 1992 کے تحت زاہد سلطان کے خلاف مس کنڈکٹ ( غلط طرز عمل ) اور ان ایفی شنسی ( عدم افادیت) کا مرتکب ہونے پر انضباطی کا روائی کا حکم دیا۔

ممبر ایڈمنسٹریشن کو مجاز افسر مقرر کیا گیا۔ممبر ایڈمن نے قرار دیا کہ اس معاملہ میں انکوائری کرانے کی ضرورت نہیں ہے لھذا شو کاز نوٹس جاری کیا جا ئے۔

انہیں 30 اپریل 2022 کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔ذاہد سلطان اپنے دفاع میں جواب دینے میں ناکام رہے۔

27 جنوری 2023کوانہیں فائنل شو کاز نوٹس بذریعہ اخبارات دیا گیا۔

ذاہد سلطان الزام الیہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ 15 دن کے اندر اپنی ڈیوٹی جوائن کریں ورنہ انہیں مزید کوئی نوٹس دیے بغیر بڑی سزا دیدی جا ئے گی۔

زاہد سلطان نے نہ تو شوکاز نوٹس کا جواب دیا اور نہ ہی ڈیوٹی جوائن کی۔

ممبر ایڈ منسٹریشن نے بطور مجاز افسر تمام ضرروی تقاضے مکمل ہونے پر زاہد سلطان کو بڑی سزا ( Major Penalty) سنا دی۔انہیں یکم اپریل 2020 سے ملازمت سے بر طرف کر دیا گیا ہے۔

انہیں اس فیصلہ کے خلاف سیکر مٹری وزارت داخلہ کے پاس اپیل کا حق حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق زاہد سلطان اب آسٹریلیا میں سیٹل ہو چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔