Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزالیکشن کمیشن: حلقہ بندیوں کے حوالے سے دائر اعتراضات کی سماعت آج ہو گی

الیکشن کمیشن: حلقہ بندیوں کے حوالے سے دائر اعتراضات کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد(سب نیوز) الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے دائر اعتراضات کی سماعت کا سلسلہ جاری آج بروز سوموار 20اضلاع کے حلقوں کی سماعت ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے کاز لسٹ کے مطابق آج بروز سوموار بنچ نمبر ایک میں چھ اضلاع جبکہ بنچ نمبر دو میں 14اضلاع کے حلقوں کی سماعت ہوگی

بنچ نمبر ایک میں ملتان ،مہمند ،تورغر ،بٹگرام ،جھنگ اور مانسہرہ کے انتخابی حلقہ بندیوں کے حوالے سے دائر اعتراضات کی سماعت ہوگی جبکہ بنچ نمبر دو میں وزیر آباد،عمرکوٹ ،کراچی غربی ،کراچی سنٹرل ،کیماڑی ،جنوبی اور شمالی اضلاع ،باجوڑ ،لکی مروت ،شانگلہ ،بونیر ،ڑوپ ،شیرانی ،قلعہ سیف اللہ کے اعتراضات کی سماعت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔