Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزالیکشن کمیشن انتخابات سے متعلق31 عذرداریوں کے فیصلے نہ کرسکا

الیکشن کمیشن انتخابات سے متعلق31 عذرداریوں کے فیصلے نہ کرسکا

اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات سمیت ضمنی انتخابات کے حوالے سے بنائے جانے والے ٹریبونل31 عذرداریوں کے فیصلے نہ کرسکا۔

الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق عام انتخابات 2018اور اس کے بعد ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے مجموعی طور پر 316انتخابی عذرداریاں داخل کی گئی جن میں دسمبر 2022 تک 285عذرداریوں کو نمٹایا جاسکا جبکہ 31 عذرداریوں کا فیصلہ نہ ہوسکا ۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب اور وفاقی دارلحکومت میں 139انتخابی عذرداریاں داخل کی گئیں اور ان سب کو نمٹا دیا گیا سندھ میں 82عذرداریاں داخل کی گئی جن میں 59کافیصلہ ہوسکا اور 23عذرداریوں پر فیصلے نہ ہوسکے خیبر پختونخوا میں مجوعی طور پر 39 انتخابی عذرداریاں داخل کی گئیں جن میں 31عذرداریوں کو نمٹایا جاسکا اور 8پر فیصلہ نہ ہوسکا جبکہ بلوچستان میں 56انتخابی عذرداریوں کو نمٹادیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔