Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزفواد چودھری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

فواد چودھری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (سب نیوز) عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

گزشتہ روز گرفتار ہونے والے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، فواد چودھری کے دونوں بھائی اور بیوی حبہ چودھری کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ فواد چودھری کو ظہیر نامی شخص کی ایف آئی آر پر گرفتار کیا گیا ہے، فواد چودھری نے شہری سے نوکری دلوانے کے وعدے پر 50 لاکھ لیا تھا، پولیس نے عدالت سے 50 روزہ ریمانڈ کی استدعا کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔