Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزمولانا فضل الرحمن حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کیلئے قطر پہنچ گئے

مولانا فضل الرحمن حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کیلئے قطر پہنچ گئے

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن حماس کے رہنماوں سے اہم ملاقاتوں کے لئے قطر پہنچ گئے، وہ غزہ متاثرین کے کیمپوں کا دورہ بھی کرسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن ایک ہفتے کے دورے پر قطر اور ترکی گئے ہیں، وہ قطر میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ سابق سربراہ خالد مشعل سمیت دیگر حماس قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

مولانا فضل الرحمن جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات قطر روانہ ہوئے، دورے کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خفیہ رکھا جارہا ہے۔ذرائع نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ترکیہ لبنان یا مصر کے کسی علاقے میں غزہ متاثرین کے کیمپوں کا دورہ بھی کرسکتے ہیں، وہ 11 نومبر کو وطن واپس آئیں گے۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے حالیہ دنوں میں اپنے بڑے جلسے میں حماس قیادت کو ویڈیو خطاب بھی کرایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن ترکیہ اور قطر کی حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ جنگ بندی کرائی جاسکے۔ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی کے سربراہ غزہ میں پھنسے مظلوم فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان کی ترسیل سمیت دیگر امور پر بھی عرب ممالک کی قیادت سے بات چیت کریں گے۔

مولانا فضل الرحمن پاکستانی عوام کی جانب سے فلسطینوں کی مدد پہنچانے کے طریقہ کار پر حماس اور عرب ممالک کی قیادت سے بات چیت کریں گے۔واضح رہے کہ جے یو آئی کے سربراہ پہلے پاکستانی رہنما ہیں، جو اسرائیل حماس تنازع میں کردارادا کرنے خلیجی ممالک کے دورے پر گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔