Tuesday, June 9, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزخیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع

خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع

پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، اور الیکشن ڈیوٹی دینے کے لیے 5 ہزار سے زیادہ خواتین اساتذہ کی لسٹ تیار کرلی گئی ہے۔

خیبر پختون خوا کے محکمہ تعلیم نے انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے اور الیکشن کے اسٹاف کے لیے ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات عنقریب منعقد کئے جائے گے، شہر کے چاروں ٹاؤنز کی اساتذہ کا لسٹ تیار ہے، اساتذہ کی فہرست میں آئی بی این اور ای میل ایڈریس شامل نہیں ہیں۔

مراسلے میں تنبیہ کی گئی ہے کہ متعلقہ ایجوکیشن افسران لسٹ کی جانچ پڑتال کرکے مزید معلومات شامل کردیں، تصدیق شدہ فہرست محکمہ تعلیم کے دفتر کو دو دن میں ارسال کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔