ہومپاکستانیوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ریلیف پیکج کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں بری طرح ناکام

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ریلیف پیکج کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں بری طرح ناکام

اسلام آباد (ارمان یوسف)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن رمضان المبارک کے دوران حکومت کے ریلیف پیکج کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں بری طرح ناکام ، مختلف شہروں میں عید الفطر کی آمد سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی ، گھی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش غائب ہو گئیں، یوٹیلیٹی سٹورز کو رمضان المبارک کے آخری عشرے میں زونل ویئر ہائوسز کی طرف سے سپلائی جاری نہ رکھی جا سکی ، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، گھی اور مصالحہ جات نایاب ہونے پر عوام بازاروں سے مہنگے داموں اشیائے ضروریہ خریدنے پر مجبور ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے مہنگائی اور زخیرہ اندوزی کے ستائے عوام کیلئے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت مختلف اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر سبسڈی دی جا رہی تھی تاہم یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن انتظامیہ ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ریلیف پیکج کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں بری طرح ناکام ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف چھوٹے شہروں میں عید الفطر کی آمد سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی ، گھی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش غائب ہو گئیں، یوٹیلیٹی سٹورز کو رمضان المبارک کے آخری عشرے میں زونل ویئر ہائوسز کی طرف سے سپلائی جاری نہ رکھی گئی جس کے وجہ سے سٹورز خالی ہو گئے، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، گھی اور مصالحہ جات نایاب ہونے پر عوام بازاروں سے مہنگے داموں اشیائے ضروریہ خریدنے پر مجبور ہو گئی۔ دوسری طرف ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے بھی معاملے پر آنکھیں بند کر لی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔