بھارت نے کشن گنگا ڈیم کیس کو نیوٹرل ایکسپرٹ فورم پر چیلنج کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کشن گنگا ڈیم کیس کے معاملے پر اٹارنی جنرل نیوٹرل ایکسپرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے آج ویانا روانہ ہوں گے۔
کشن گنگا ڈیم کیس میں عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کی درخواست کوقابل سماعت قرار دیا تھا جب کہ بھارت نےعالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ نیوٹرل ایکسپرٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
نیوٹرل ایکسپرٹ میں کشن گنگا ڈیم کیس کی سماعت 20 اور 21 ستمبر کو ہوگی۔
نیوٹرل ایکسپرٹ 2 ملکوں کے درمیان معاہدے کے ڈیزائن کو دیکھنے کا فورم ہےجس سے متعلق بھارت کامؤقف ہے کہ کشن گنگا ڈیم کی تعمیرصرف ڈیزائن کی خلاف ورزی ہے، انڈس واٹر ٹریٹی کی نہیں۔
دوسری جانب اس حوالے سے پاکستان کا مؤقف ہے کہ بھارت نے دریائے جہلم پرکشن گنگا ڈیم تعمیرکرکے انڈس واٹرٹریٹی کیخلاف ورزی کی ہے۔
پاکستان کے مؤقف کے مطابق انڈس واٹرٹریٹی کے تحت بھارت دریائے سندھ ، جہلم اورچناب کا پانی بڑے پراجیکٹس کیلئے استعمال نہیں کرسکتا، معاہدے کے تحت بھارت کو دریائے سندھ ، جہلم اورچناب پرپراجیکٹس سے پہلے پاکستان کو سائٹ کا دورہ کرانا تھا، بھارت نے دریائے جہلم پر ہائیڈروپاور پراجیکٹ لگانے سے قبل پاکستان کوسائٹ وزٹ نہیں کرایا جس پر پاکستان نے بھارت کے خلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
بھارت نے کشن گنگا ڈیم کیس کو نیوٹرل ایکسپرٹ فورم پر چیلنج کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
