Friday, December 26, 2025
ہومپاکستانایمیزون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر دیا ہے

ایمیزون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر دیا ہے

اسلام آباد،امریکی ٹیکنالوجی اور ای کامرس کمپنی امیزون کی جانب سے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کیے جانے اور جلد اس پر عملدرآمد کی خبروں نے اس شعبے سے متعلق پاکستانی صارفین کے لیے امکانات کی نئی دنیا کھولی ہے۔واشنگٹن میں مرکزی دفاتر رکھنے والے ادارے ایمیزون کو ای کامرس کے شعبے میں بڑے عالمی اداروں میں شمار کیا جاتا ہے۔جیف بیزوس کی جانب سے 1994 میں قائم کیے گئے ایمیزون کی ای کامرس خدمات سے متعدد پاکستانی اس سے پہلے بھی منسلک تھے تاہم وہ اپنے پاکستانی ایڈریس سے خود کو بطور سیلر رجسٹر نہیں کر سکتے تھے۔جمعرات کووزیراعظم کے کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب ساٹٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ایمیزون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔ اس سے پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہوگیا ہے۔اس سے اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،شکریہ عمران خان۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔