ہومبریکنگ نیوزحوالہ ہنڈی و تیل سمگلنگ میں ملوث بڑے مگرمچھوں کی تفصیلات وزیراعظم ہاؤس کو فراہم کردی گئیں

حوالہ ہنڈی و تیل سمگلنگ میں ملوث بڑے مگرمچھوں کی تفصیلات وزیراعظم ہاؤس کو فراہم کردی گئیں

اسلام آباد(سب نیوز) حوالہ ہنڈی کے کاروبار اورایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث بڑے بڑے مگرمچھوں کی تفصیلات وزیر اعظم ہائوس کو فراہم کر دی گئیں، سرکاری ادارے کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹ میں کئی افسران، سیاستدان اوربڑے تیل ڈیلرز کا ذکر کیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 722کرنسی ڈیلر حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں،سب سے زیادہ حوالہ ہنڈی ڈیلر205پنجاب میں ہیں،کے پی میں 183اور سندھ میں 176ڈیلر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرتے ہیں،بلوچستان میں 104اور آزاد کشمیر میں 37ڈیلر حوالہ/ ہنڈی میں ملوث ہیں،وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں 17ڈیلر حوالہ/ ہنڈی کا کاروبار کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران سے پاکستان کو سالانہ دو ارب 81کروڑ لٹر سے زیادہ تیل سمگل ہوتا ہے،ایرانی تیل کی سمگلنگ سے سالانہ ساٹھ ارب روپے سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے،ایرانی تیل کی سمگلنگ سے ہونے والی آمدن دہشت گرد استعمال کرتے ہیں،بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں 76ڈیلرز تیل سمگلنگ میں ملوث ہیں۔

ملک بھر میں 995پمپ ایرانی تیل کی فروخت کا روبار کرتے ہیں،ایرانی تیل کی سمگلنگ میں 90سرکاری حکام ملوث ہیں،ایرانی تیل کے کاروبار میں 29سیاستدان بھی ملوث ہیں،پی ایس او کی گاڑیاں بھی ایرانی تیل کی ٹرانسپورٹیشن میں ملوث ہوتی ہیں،ایران سے تیل ایرانی گاڑیوں میں سمگل ہو کر پاکستان آتا ہیں،تیل سمگل کرنے والی ایرانی گاڑیوں کو زم یاد کہا جاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔