ہومتازہ ترینایف آئی اے کی بڑی کارروائی،ڈالرز کی بھاری کھیپ پکڑ لی

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی،ڈالرز کی بھاری کھیپ پکڑ لی

کوئٹہ(سب نیوز) کوئٹہ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا تو ایک کروڑ کی بھاری مالیت میں ڈالرز برآمد ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں مکان سے ملزمان مشتاق خان اور آغا اعجاز کو حراست میں لے لیا۔

ملزمان کی نشاندہی پر مکان میں چھپائے گئے بھاری مقدار میں ڈالرز برآمد کر لئے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔بتایا گیا ہےکہ ان ڈالرز کو بیرون ملک سمگل کرنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔