اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی 26.32 فیصد ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 17 فیصد، دال مسور 10.8، چینی6.7، لہسن 4.6، گڑ 3.6 اور دال مونگ3.5 فیصد مہنگی ہوئی۔
اس کے علاوہ ایک ہفتے میں پیاز 3.4 فیصد، دال چنا 3.2، ڈیزل 6.2، ایل پی جی 5.1 اورپیٹرول 5.1 فیصد مہنگا ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں چکن 3.2 فیصد، 5 لیٹر کوکنگ آئل ایک فیصد سستا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 32 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 5 کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
پاکستان میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی 26.32 فیصد ہوگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
