ہومبریکنگ نیوزسائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سائفر گمشدگی کیس میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔