نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کے چہلم پر ملک کے مختلف علاقوں میں آج جلوس برآمد ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر حسینیہ ایرانیان کھارادر پر ختم ہوگا۔
لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی جلوس برآمد کئے جائیں گے۔
سندھ حکومت نے حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر آج تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت نجی اور سرکاری اسکول بند رہیں گے۔
تعطیل کا فیصلہ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کیا گیا۔
چہلم امام حسینؓ پر آج جلوس برآمد ہوں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
