اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سی ڈی اے کے ایم پی او ڈیپارٹمنٹ نے اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے دو بلڈوزر مشینیں ڈی 65ای ایکس 16 کی اوور ہالنگ کر کے قابل استعمال بنا لیا ہے اور اس سے ادارے کے 14کروڑ 80 لاکھ روپے بچا لیے ہیں، اس کے بعد مزید مشنری کو ٹھیک کیا جائے گا جو سی ڈی اے کا اثاثہ بن جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سی ڈی اے کے ایم پی او ڈیپارٹمنٹ نے سی ڈی اے کے پاس خراب کھڑے دو بلڈوزر ڈی 65 ای ایکس 16مشینوں کی اوور ہالنگ کر کے دوبارہ سے قابل استعمال بنا لیا ہے۔ اگر سی ڈی اے کی طرف سے دو نئے بلڈوزر خریدے جاتے تو ایک بلڈوزر کی قیمت سات کروڑ 40 لاکھ روپے ہے جبکہ دو بلڈوزر 14 کروڑ 80 لاکھ روپے۔ خرچ کرنا پڑے تھے لیکن ایم پی او ڈیپارٹمنٹ نے اپنی مدد آپ اور اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے دو خراب بلڈوزر کی اوور ہالنگ کر کے قابل استعمال بنا لیا ہے اب یہ بلڈوزر مشینیں انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ،سینیٹیشن ڈائریکٹوریٹ ودیگر کے لئے استعمال ہو سکیں گے اور یہ سی ڈی اے کا اثاثہ بن گئے ہیں ان دو بلڈوزر مشنوں کے بعد سی ڈی اے کی خراب دیگر مشینری کو ٹھیک کر کے قابل استعمال بنایا جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر عملدرآمد، دو بلڈوزر مشینیوں کی اوور ہالنگ،پونے 15 کروڑ کی بچت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
