ہومخیبر پختونخواخیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کو محکمے تفویض، کس کو کونسی وزارت ملی؟ تفصیلات سب نیوز پر

خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کو محکمے تفویض، کس کو کونسی وزارت ملی؟ تفصیلات سب نیوز پر

پشاور:خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کو محکمے تفویض کردیے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کو محکمے تفویض کردیے گئے، عامرعبداللہ کو خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر داخلہ مقرر کردیا گیا۔بیرسٹر فیروز شاہ جمال کو محکمہ اطلاعات، ارشاد قیصر کو محکمہ جیل خانہ جات اور آصف رفیق کو محکمہ جنگلات و ماحولیات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

احمد رسول بنگش نگراں وزیر خزانہ اور نجیب اللہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مقرر مقرر کردیے گئے جبکہ محمد قاسم جان کو تعلیم کا محکمہ سونپ دیا گیا۔ ارشد حسین شاہ خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر قانون، سید مسعود شاہ اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کے وزیر، عامرعبداللہ نگراں وزیر برائے ضم شدہ اضلاع مقرر کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ریاض انور کو محکمہ صحت کا قلمدان دے دیا گیا جبکہ سید سرفراز علی شاہ کو نگراں وزیر ترقی و منصوبہ بندی اور ظفر اللہ خان کو نگراں وزیر ہاسنگ مقرر کردیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔