ہومبریکنگ نیوزدواوں کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے ایپ بنا دی گئی:نگران وزیر صحت

دواوں کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے ایپ بنا دی گئی:نگران وزیر صحت

اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے بتایا کہ دواوں کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے ایپ بنا دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں دواوں کی قلت کا پہلے دن پتہ چلا تومسئلہ منیجمنٹ اور ذخیرہ اندوزی کا تھا۔

عوام کو مانیٹرنگ میں شامل کرنے کیلئے ایپ بنا دی ایپ کو کل لانچ کر دیا گیا جائے گا۔ملک بھر سے دواوں کی ذخیرہ اندوزی رپورٹ ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ دواوں کی قیمتوں کے معاملے پر بھی کمپنیوں سے بات کریں گے۔عوام کو بہتری کی امید دلا دیتا ہوں۔ نگران وفاقی وزیر صحت کا کہناتھا کہ ہائی رسک ایریاز سے پولیو کیس آ رہے ہیں پولیو وائرس کا پھیلاو روک کر دکھائیں گیامید ہے دسمبر کے بعد پولیو کا پھیلاو ختم ہو جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔