ہومبریکنگ نیوزلائیو: بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے 8 افراد میں سے 2 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، ریسکیو آپریشن جاری

لائیو: بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے 8 افراد میں سے 2 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، ریسکیو آپریشن جاری

مانسہرہ:خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد میں سے 2 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ باقی افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے پاک فوج کا آپریشن جاری ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ہزارہ پولیس طاہر ایوب نے تصدیق کی کہ دو بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئے جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق بچے صبح 7 بجے کے وقت چیئرلفٹ کے ذریعے اپنے اسکول جارہے تھے کہ لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹنے سے چیئرلفٹ تقریبا 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔