Saturday, May 9, 2026
ہومتازہ تریناقرا ء یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے پر گرفتاررضوان باری سےکسی بھی قسم کے تعلق کی تردید

اقرا ء یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے پر گرفتاررضوان باری سےکسی بھی قسم کے تعلق کی تردید

اسلام آباد(سب نیوز) طالبات کو ہراساں کرنے پر مقدمے کا معاملہ،اقرا ء یونیورسٹی نے رضوان باری کے یونیورسٹی سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کردی ، اس حوالے سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ رضوان باری کو 11اکتوبر2022کو اقراء یونیورسٹی کی طرف سے ہائر کیا گیا تھا تاہم جعلی ڈگری اور دستاویزات کی بناء پر انہیں صرف پانچ ماہ بعد 10مارچ2023کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا جس کے بعد سے یونیورسٹی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ۔رضوان باری کو جس کیس میں گرفتار کیا گیا وہ ان کے یونیورسٹی سے نکالے جانے کے بعد کا ہے اور ان کا ذاتی فعل ہے اور اس کا اقراء یونیورسٹی کے طلباء سے کوئی تعلق نہیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ اس اقراء یونیورسٹی کے ڈائریکٹر رضوان باری کو طالبات کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔