ہومبریکنگ نیوزسائفر گمشدگی کیس میں گرفتار شاہ محمود قریشی کو عدالت پہنچا دیا گیا

سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار شاہ محمود قریشی کو عدالت پہنچا دیا گیا

اسلام آباد(سب نیوز)سائفر گمشدگی کیس میں نامزد تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پہنچا دیا گیا، انہیں عقبی دروازے سے عدالت میں لایا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ روز ایف آئی اے نے سائفر کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

شاہ محمود قریشی کو گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا گیا تھا، جہاں آج انہیں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کو عقبی دروازے سے عدالت میں لایا گیا۔ اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کے لیے استدعا کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔