کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ قوم مطمئن رہے انتخابات بروقت ہونگے،الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔
مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں نگران حکومتوں آچکی ہے اور جمہوری تسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ صوبوں کے دفاع کےلئے سینیٹ کام کرتا رہیگا۔نگراں وزیراعظم بلوچستان سے ہی منتخب ہوئے ہے اور اسی طرح سے بلوچستان کی محرومیوں کو ختم کرینگے لیکن نوے روز میں مسائل حل نہیں ہوتے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سب نے مل کر مردم شماری کی منظوری دی ہے۔الیکشن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ قوم مطمئن رہے الیکشن بروقت ہونگے اور الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔لیکن راجہ ریاض کا معلوم نہیں کس کو بڑا کہہ رہے ہیں۔
قوم مطمئن رہے انتخابات بروقت ہونگے، چیئرمین سینیٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
