ہومپاکستانپیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج کا اعلان

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج کا اعلان

اسلام آباد(سب نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی نے جمعے کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت نے ماضی کی حکومتوں کے ظالمانہ اقدامات کی توثیق کر دی، پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ غریب عوام پر ظلم کی انتہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، عوام کی حالت پر رحم کیا جائے اور نگراں حکومت لوگوں کو ریلیف دے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قوم ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو اور جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کا حصہ بنے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔