ہومشوبزگردوں کی بیماری میں مبتلا گلوکار اسد عباس انتقال کرگئے

گردوں کی بیماری میں مبتلا گلوکار اسد عباس انتقال کرگئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تمغہ امتیازحاصل کرنے والے معروف گلوکاراسدعباس وفات پاگئے ہیں ۔اسدعباس گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اسدعباس مزید طبیعت بگڑنے کی وجہ سے کومے میں چلےگئے تھے۔ گلوکار اسد عباس کی موت کی تصدیق بھائی حیدرعباس نے کی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی گلوکار اسد عباس حکومتی امداد کے منتظررہے ، گردے کے عارضے میں مبتلا گلوکار کو ڈاکٹرز نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا جس کے لیے پانچ کروڑ تک کی رقم درکار تھے۔
اپنی صحت کے حوالے سے اسد عباس نے کہا تھا کہ ان کی صحت کی موجودہ صورتحال یہ ہے کہ ہفتے میں4 سے5 مرتبہ ڈائیلیسسز ہوتا ہے ، پہلے ہفتے میں یہ عمل دو مرتبہ ہوتا تھا۔ پروگرام کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ ہر چیز میں اللہ کی رضا ہے،
اسد نے بتایا تھا کہ 7 سال قبل ان کو بلڈ پریشر کی وجہ سے اس عارضے کا معلوم ہوا ۔ جب ٹیسٹ کروائے تو معلوم ہوا کہ ان کے دونوں گردے فیل ہوچکے ہیں۔
ڈیرھ سال تک ان کا اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں ڈائیلیسسز ہوتا رہا جس کے بعد مشورے سے کڈنی ٹرانسپلانٹ کی طرف گئے۔ ان کی تمام فیملی نے ٹیسٹ کروائے تو بڑے بھائی کا گردہ مجھ سے ٹرانسپلانٹ ہوئی۔ 2 سال تک وہ اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج رہے جس میں 5 کروڑ کے لگ بھگ خرچہ آیا۔ پھر جب صحت یاب ہوئےتو فیصل آباد واپس آئے ۔ تاہم کچھ ہی عرصے بعد بھائی کا عطیہ کردہ گردہ بھی فیل ہوگیا۔ اس وقت سے انتقال تک میں ڈائیلیسسز پر رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔