ہومتازہ ترینیوم آزادی پاکستان پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پاکستانیوں کو مبارکباد

یوم آزادی پاکستان پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پاکستانیوں کو مبارکباد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے یوم آزادی پر مبارک پیش کی۔
یوم آزادی پاکستان پر اپنے پیغام میں امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں امریکی مشن اور امریکی عوام کی جانب سے پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم صرف گزشتہ سال پر ہی نظر ڈالیں تو وہ امریکا، پاکستان تعلقات کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ ہم نے صحت، توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کی بحالی کےلیے ملکر کام کیا۔
امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستان سبز اتحاد لائحہ عمل دونوں ممالک کے درمیان اہم قدم ہے۔ یہ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے، باہمی تجارت اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ہم مستحکم، مضبوط اور خوشحال مستقبل کے لیے مل کر کام کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔