اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے ملاقات کی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر مصدق ملک کی لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شہباز شریف نے مشکل معاشی حالات میں ڈاکٹر مصدق ملک کی وزارت کی کارکردگی کو سراہا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کل صبح وزیراعظم ہاس میں پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم تقریب میں قومی پرچم لہرائیں گے جبکہ شہبازشریف پرچم کشائی کی تقریب سے مختصر خطاب بھی کریں گے۔وزیراعظم شہبازشریف کی الوداعی تقریب پی ایم ہاس میں منعقد ہوگی، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم حلف برداری تقریب میں شرکت کے بعد لاہور روانہ ہوجائیں گے۔
