اسلام آباد ، مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے سینیٹر شاہین خالد بٹ سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امور پر گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے سینیٹر شاہین خالد بٹ سے ملاقات کی، اس موقع پر ایم پی اے بشری انجم بٹ، مسلم لیگ ن کے ٹریڈر ونگ کے سرپرست اعلی انجم محمود بٹ، سابق اعزازی گیم واڈن پنجاب شاہ رخ بٹ ، خالد محمود بٹ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
