ہومبریکنگ نیوزایک کروڑ 30 لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام،راجہ بشارت کیخلاف مقدمہ درج

ایک کروڑ 30 لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام،راجہ بشارت کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(سب نیوز) سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے خلاف شہری سے زمین کی ڈیل میں ایک کروڑ 30 لاکھ ہتھیانے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں امانت میں خیانت، خیانت مجرمانہ کے جرم میں متاثرہ شہری وقاص عزیز کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

وقاص عزیز کا پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے کہنا تھا کہ راجہ بشارت سے تین کنال زمین کا سودا پانچ لاکھ روپے فی مرلہ کے حساب سے طے پایا، راجہ بشارت نے بلاکر اڈیالہ روڈ پر پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب سڑک کے کنارے زمین و کاغذات دکھائے جس پر طے شدہ رقم ایک کروڑ 30لاکھ روپے گواہوں کی موجودگی میں ادا کیے اور بقایا رقم ایک کروڑ 70لاکھ روپے رجسڑی کے وقت ادا کرنا طے پایا۔
راجہ بشارت نے رجسڑی و قبضہ ایک ماہ میں دینے و کرانے کا وعدہ کیا لیکن بار بار تقاضا کرنے پر بشارت راجہ نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیا اور فون بھی اٹینڈ کرنا چھوڑ دیا۔

مدعی مقدمہ نے موقف اختیار کیا کہ دیرینہ مراسم ہونے کی وجہ سے رقم و سودے کی بابت تِحریر بھی نہ لکھی، محمد بشارت راجہ نے خیانت مجرمانہ کرتے ہوئے نہ زمین میرے نام کی اور نہ رقم جو امانت کے طور پر لی واپس کر رہا ہے لہٰذا قانونی کارروائی کی جائے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تفتیش میں مصروف ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔