اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی کابینہ نے شہباز گل کو3اسلحہ لائسنس رکھنے کی منظوری دے دی ،شہباز گل کو ایک 223 بور اور دو AK47 اسلحہ رکھنے کی اجازت ہو گی ، وفاقی کابینہ نے شہباز گل پر ہونے والے حالیہ حملوں کے نتیجے میں اسلحہ لائسنس رکھنے کی منظوری دی ،وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ نے منظوری دی ،شہباز گل پر لاہور میں عدالت پیشی کے وقت سیاسی جماعت کے کارکنان کی جانب سے حملے کی کوشش گئی تھی۔
وفاقی کابینہ ،شہباز گل کو3اسلحہ لائسنس رکھنے کی منظوری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
