اسلام آباد:مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی صدر و رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے کہاہے کہ پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے جنہیں قومی امور میں شامل اور بااختیار بناکرہی ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کیاجاسکتا ہے۔وہ خواتین کے منشور کے موضوع پر دو رو کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ فرخ خان نے کہاکہ پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں اور انہوں نے مختلف شعبوںمیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاہے،ضرورت اس امرکی ہے کہ ملکی آبادی کے اس نصف حصے کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ ترقی وخوشحال میں اپناکرداراداکرسکیں۔انہوں نے کہاکہ خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتااوراس حقیقت کا ادراک کرتے ہوئے فیصلہ سازوں اور پالیسی سازوں کو خواتین کی قومی معاملات میں شمولیت اور انہیں بااختیاربنانے سے متعلق ٹھوس پیش رفت کرناہوگی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ق) خواتین کو بااختیاربنانے پرپختہ یقین رکھتی ہے اور اس مقصد کو پارٹی منشورکاحصہ بنایاہے۔
خواتین کو بااختیار بناکرہی ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کیاجاسکتا ہے،فرخ خان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔