Monday, June 30, 2025
ہومآزاد کشمیربھارتی ریاستی دہشتگردی، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

بھارتی ریاستی دہشتگردی، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے مژھل میں تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور محاصرے کی یہ کارروائی چند دن قبل علاقے میں شروع کی تھی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔ادھر بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے سونہ بنجر میں رات کو گشت کرنے والے محکمہ جنگلات کے دو ملازمین جہانگیر احمد اور عرفان یوسف کو گولی مارکر شدید زخمی کر دیا ۔خیال رہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران قابض بھارتی فوج کی جانب سے 8 کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔