ہومبریکنگ نیوزبزدلوں کا صفایا ہوا ،بے ضمیروں کے ٹولے کی کوئی حیثیت نہیں۔۔علی امین گنڈاپور پرویزخٹک پر برس پڑے

بزدلوں کا صفایا ہوا ،بے ضمیروں کے ٹولے کی کوئی حیثیت نہیں۔۔علی امین گنڈاپور پرویزخٹک پر برس پڑے

پشاور(سب نیوز)صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کی قیادت میں بے ضمیروں کے ٹولے کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں۔ علی امین

صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف بھرپور مقابلہ کرے گی اور عوام کی سپورٹ سے الیکشن جیتے گی۔ آج جو لوگ نئی پارٹی کے قیام پر خوشی منا رہے ہیں یہ ان کی وقتی خوشیاں ہیںآنے والا دور تحریک انصاف کا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہاکہ تحریک انصاف سے آج بزدلوں کا صفایا ہوگیا،آج جانے والے عوام کا سامنا نہیں کرسکیں گے۔ عوام ان کو ائینہ دکھائے گی۔ آج یہ میڈیا سے چھپ کر آئے الیکشن میں عوام سے چھپیں گے۔ تحریک انصاف چھوڑنے والے اپنے زور بازو پر کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے اور یہ خود کو پارلیمنٹرین کہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی وجہ سے یہ لوگ اسمبلی پہنچے آج ان لوگوں نے احسان فراموشی کی۔ خود کو غیرت مند کہنے والوں نے تحریک انصاف کو سخت وقت میں چھوڑ کر بے غیرتی دکھائی اور پختون روایات کی پامالی کی۔عوام الیکشن میں اپنے ووٹ سے بدلہ لے گی۔تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی سیاست میں ایک حقیقت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔