Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزرواں سال قرض ادائیگی کیلئے 5 ہزار 700ارب درکار ، وزارت خزانہ

رواں سال قرض ادائیگی کیلئے 5 ہزار 700ارب درکار ، وزارت خزانہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزارت خزانہ نے میڈیم ٹرم ڈیبٹ اسٹریٹیجی رپورٹ جاری کر دی- 2026 تک معاشی شرح نمو ساڑھے 5 فیصد تک پہنچ جائے گی۔وزارت خزانہ کے مطابق اگلے تین سال میں مہنگائی نمایاں کمی سے چھ اعشاریہ پانچ فیصد پر آ جائے گی۔ اگلے سال مہنگائی کی شرح سات اعشاریہ پانچ فیصد تک محدود کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔آئندہ سال جی ڈی پی گروتھ پانچ فیصد اور مالیاتی خسارہ پانچ اعشاریہ ایک فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رواں سال قرض ادائیگی کے لیے پانچ ہزار 700 ارب جبکہ اگلے سال پانچ ہزار 500 ارب روپے درکار ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق 2026 سے 2027 کے دوران قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ بتدریج کم ہوگا۔ تین سال میں بیرونی قرض مجموعی ملکی قرض کے 40 فیصد تک لایا جا سکے گا۔ بانڈز اور طویل مدتی پالیسی کے تحت قرض لینا ترجیح ہو گی۔ نیا قرض فکسڈ شرح سود کے بجائے فلوٹنگ ریٹ پر حاصل کیا جائے گا۔ عالمی مارکیٹ سے دس سے پندرہ سالہ مدت کیلئے قرض حاصل کیا جائے گا۔ کمرشل قرض کے لیے معاہدے کی مدت تین سال یا اس سے زیادہ رکھی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔