جدہ(آئی پی ایس )سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزاد محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ٹیلیفون کیا ، دونوں رہنماوں میں دوطرفہ باہمی امورپرگفتگو کی گئی، اس دوران پیوٹن نے سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے روس کی سلامتی اوراتحادکیلئینیک خواہشات کا اظہار کیا اور روس کی جنگ بندی کوششوں کو سعودی ولی عہد کی جانب سے سراہا گیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن میں ٹیلیفونک رابطہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
