لاہور(سب نیوز )ہورمیں نومئی کو جلاو گھیرائوکے واقعات کی فرانزک رپورٹ منظرعام پرآگئی ۔ نومئی کے واقعہ میں گرفتارتمام ملزمان وڈیوزمیں کارروائیاں کرتے نظرآئے۔ اعجازچودھری کی موجودگی بھی ثابت ہوگئی۔لاہور می 9 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں کے جلاو گھیراو کے واقعات کے دوران ہجوم کی سیف سٹی کیمروں کی فرانزک رپورٹ منظرعام پر آگئی۔ جس کے مطابق پرتشدد ہجوم کا لبرٹی سے گرجا چوک تک مارچ کا ثبوت مل گیا، گرفتار تمام ملزمان وڈیوز میں کارروائیاں کرتے نظر آئے اورملزم اعجاز چوہدری کی وڈیو میں موجودگی پائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 9 مئی کو 4 بج کر57 منٹ پر ہجوم میں شامل افراد ڈنڈے اور جھنڈوں کے ساتھ شیرپاو پل پر پیدل آئے، 5 بج کر 10 منٹ پر موٹرسائیکل سواروں کا ہجوم بھی گرجا چوک میں اکٹھا ہوا، 5 بج کر16 منٹ پر طفیل روڈ اور اسد جان روڈ پر بھی ہجوم کے شواہد ملیفرانزک رپورٹ کے مطابق 5 بج کر 25 منٹ پر ہجوم مال آف لاہور کے باہر پہنچا، 5 بج کر 35 منٹ سے 6 بج کر 45 منٹ تک ہجوم افشاں چوک، فورٹریس اسٹیڈیم چوک میں موجود رہا، 8 بج کر 40 منٹ پر سی ایس ڈی میں داخل ہونے کے ویڈیو ثبوت ملے ہیں ۔خیال رہیکہ انویسٹی گیشن ونگ کی جانب سیپی ایف ایس اے کو مختلف ویڈیوز بھجوائی گئی تھیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام ویڈیوزکی تجزیاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی،تاکہ فرانزک رپورٹ کی مدد سے ان ملزمان کو سزائیں مل سکیں۔
